سوال : اگر سوتے ہوئے سر اور چہرہ ڈھک جائے تو کیا اس صورت میں کفارہ ادا کرنا ہوگا؟
جواب : اگر سوتے ہوئے سر اور چہرہ ڈھک جائے تو اس صورت میں کفارہ لازم آئے گا، سر اور چہرہ کا چوتھائی حصہ بھی کل کے حکم میں ہے۔ اگر چوتھائی سر یا چہرہ کا چوتھائی حصہ ایک مکمل دن یا ایک مکمل رات چھپائے رکھا تو صدقہ لازم آئے گا اور چار پہر سے کم میں کفارہ کچھ نہیں البتہ گناہ ہے۔