سوال : حطیم کسے کہتے ہیں؟
جواب : بیت ﷲ شریف کی شمالی دیوار کی طرف زمین کا ایک حصہ، جس کے ارد گرد قوسی کمان کے انداز کی ایک چھوٹی سی دیوار بنا دی گئی ہے، اُسے حطیم کہتے ہیں۔ اس کے دونوں طرف آمد و رفت کا دروازہ ہے۔ اس حصہ زمین کو طواف میں شامل کرنا واجب ہے۔