سوال : اگر کوئی شخص حج کے لئے مکہ مکرمہ تو جائے لیکن مدینہ منورہ کی حاضری کے لیے نہ جائے تو ایسے شخص کے بارے میں کیا حکم ہے؟

384
0
Share:

جواب : اگر کوئی شخص حج کے لئے مکہ مکرمہ جائے لیکن مدینہ منورہ کی حاضری کے لئے نہ جائے تو ایسے شخص کے بارے میں حضرت ابن عمر رضی ﷲ عنہما سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

مَنْ حَجَّ الْبَيْتَ وَلَمْ يَزَرْنِی، فَقَد جَفَانِی.

(سبکی، شفا السقام فی زيارت خير الانام : 127)

’’جس نے بیت ﷲ کا حج کیا اور میری (قبر انور کی) زیارت نہ کی تو اس نے میرے ساتھ جفا کی۔‘‘

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان بڑا واضح ہے بلکہ اُمت مسلمہ کے لئے کڑی تنبیہ بھی ہے کہ جس نے حج کی سعادت عظمیٰ حاصل کر کے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت نہ کی اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جفا کی۔

Share: