سوا : جنت معلّٰی کسے کہتے ہیں؟

678
0
Share:

جواب : جنت معلّٰی مکہ مکرمہ کا وہ تاریخی قبرستان ہے جہاں چھ ہزار جلیل القدر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی قبریں ہیں۔ یہ منیٰ کے راستہ میں مسجد الحرام سے تقریباً ایک میل دور شمال مشرق میں واقع ہے۔ یہ قبرستان مدینہ منورہ کے قبرستان جنت البقیع کے علاوہ دنیا کے تمام قبرستانوں سے افضل ہے۔

قبرستان کو اب دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ درمیان میں سڑک ہے۔ پرانے حصے میں ام المؤمنین سیدہ خدیجۃ الکبری رضی ﷲ عنہا کی قبر مبارک ہے۔ پہلے کبھی قبر مبارک پر گنبد تھا جو اب گرا دیا گیا ہے۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے علاوہ تابعین اور بہت سے اولیائے کاملین و صالحین یہاں آرام فرما ہیں۔ حضرت اسماء بنت ابی بکر صدیق رضی ﷲ عنہما، حضرت عبد الرحمن بن ابی بکر الصدیق رضی ﷲ عنہما، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دادا جناب عبد المطلب، چچا جناب ابوطالب، حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ، حضرت فضیل بن عیاض رضی اللہ عنہ، حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صاحبزادگان حضرت قاسم، حضرت طاہر اور حضرت طیب رضی اللہ علہیم اجمعین کے مزارات بھی یہیں ہیں۔

Share: