منقبت بحضور شہیدِ کربلا سیدنا امام حسین علیہ السلام
منقبت بحضور شہیدِ کربلا سیدنا امام حسین علیہ السلام:
ہو نہیں سکتی قمر سے مِدحتِ شانِ حسین،
جب کہ ہے ربِ محمد خود ثنا خواںِ حسین،
راقبِ دُوشِ نبی اور نورِ چشم مرتضی ،
اللہ اللہ یہ وقارِ عظمتِ شانِ حسین،
اُن کے خوں سے ہو گئی، شاداب ارضِ کربلا،
ہے امینِ عظمتِ اسلام ایمانِ حسین،
کر گئے اپنے عمل سے پرچمِ حق کو بلند،
تا ابد اسلام پر باقی ہے احسانِ حسین،
عرصہء محشر میں جب ہو نفسی نفسی کی پکار،
ہو قمر کے ہاتھ اُس دن بھی دامانِ حسین،
کلام:
شیخ الاسلامِ و المسلمین حضرت خواجہ علامہ حافظ محمد قمر الدّین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ